شی جھن پنگ کی چاڈ کے نو منتخب صدر کو مبارکباد

2024/05/21 19:20:36
شیئر:

20 مئی کو صدر شی جن پھنگ نے محمد ادریس د یبی  کو فون کیا اور انہیں جمہوریہ چاڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

شی جھن پھنگ نے کہ حالیہ برسوں میں چین اور چاڈ کے تعلقات نے ترقی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھا ہے، سیاسی باہمی اعتماد کو مسلسل گہرا کیا گیا ہے، مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل فروغ حاصل ہوا ہے اور بین الاقوامی تعاون بھی بہتر  ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وہ  چین اور چاڈ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر محمد ادریس دیبی  کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے، دوستانہ تعاون کو فروغ دینے اور دونوں  جانب عوام  کو  فائدہ پہنچانے کے لیے مل   کر  کام کرنے کے لیے تیار  ہیں ۔