جنیوا میں متعدد بین الاقوامی تنظیموں کا ون چائنا اصول کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ

2024/05/21 09:26:34
شیئر:

20مئی کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر  اور سوئٹزرلینڈ  میں  دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لئے چین کے مستقل مشن کی جانب سے بتایا گیا کہ  حال ہی میں  اقوام متحدہ کے اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 پر  عمل کریں گے  اور ون چائنا اصول کی بھرپور حمایت کریں گے۔

1971 میں، اقوام متحدہ کی 26ویں جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے قرارداد 2758 منظور کی تھی ، جس میں اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے تمام حقوق بحال کرنے اور عوامی جمہوریہ چین کے حکومتی نمائندوں کو  اقوام متحدہ میں چین کا واحد جائز نمائندہ تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔