مئی میں کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم کا دورہ چین نئے عہد میں چین اور کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دے گا ، وزارت خارجہ

2024/05/21 17:37:05
شیئر:

کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون کے وزیر سونگ جندر 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔

اس  بارے میں چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِین نےکہا   کہ چین اور کمبوڈیا روایتی ہمسایہ اور آہنی دوست ہیں اور دونوں فریق ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں ہمیشہ آگے  رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران چینی رہنماؤں  سے ملاقات کریں گے اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین-کمبوڈیا جامع اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے اور بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ یہ دورہ  نئے  عہد میں چین اور کمبوڈیا  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ دے گا، دونوں جانب عوام  کو مؤثر  اندازمیں  فائدہ پہنچائے  گا،   اور خطے  سمیت  دنیا کے امن، استحکام اور ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔