2022 سے 2023 تک سنکیانگ کے مجموعی درآمدی اور برآمدی حجم میں بالترتیب 57 اور 45.9 فیصد کا اضافہ

2024/05/21 15:53:09
شیئر:

21 مئی کو ، چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے "اعلی معیار کی ترقی کے فروغ " کے موضوع پر پریس کانفرنسز  کا ایک سلسلہ منعقد کیا ۔ سنکیانگ ویغور  خود  اختیار   علاقے  کی پارٹی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اور سنکیانگ  ویغور خود اختیار علاقے کے چیئرمین ایرکن تونیاز نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ، سنکیانگ نے "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کرنے والے ممالک  خاص طور پر پانچ وسطی ایشیائی ممالک   کے ساتھ اعلی سطحی  تبادلوں  اور عملی تعاون کو مضبوط کیا ہے ،    چین کے دوسرے صوبائی  یونٹس   کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو گہرا کیا ہے۔ چائنا (سنکیانگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون کی تعمیر کا ہمہ جہت آغاز کیا  ہے اور بیرونی دنیا کے لیے اپنے دروازے  کھولنے میں تاریخی پیش رفت  کی ہے ۔

 گزشتہ دو سالوں میں سنکیانگ کی درآمدات اور برآمدات کے مجموعی حجم میں بالترتیب 57 فیصد اور 45.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور سنکیانگ سے گزرنے والی چین یورپ (وسطی ایشیا) ٹرینیں ملک کے  کل  ریلوے   کا 60 فیصد سے زیادہ ہیں اور  یہ  چین  کے  مغرب  میں   بیرونی دنیا کے لیے اپنے  دروازے   کھولنے  کا  ایک اہم  مقام  بن گیا ہے.