مسلح تنازعات کا خاتمہ ،شہریوں کے لیے سب سے بڑا تحفظ ہے،چین

2024/05/22 10:41:50
شیئر:

21 مئی کو ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ پر ایک اعلی سطحی بحث کا انعقاد کیا.اس موقع پر  چین کے نمائندے نے کہا کہ اب بھی بے شمار شہری تنازعات کا شکار ہو رہے ہیں اور مسلح تنازعات کا خاتمہ شہریوں کے لیے سب سے بڑا تحفظ ہے۔

 اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو زونگ نے کہا کہ  بین الاقوامی انسانی قوانین وہ بنیادی اصول ہیں جن پر  مشترکہ طور پر عمل کیا جانا چاہیے، انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے  نیز  خوراک اور ادویہ جیسی بنیادی رسد کو ہتھیار نہیں بنایا جا سکتا۔ سلامتی کونسل کو بین الاقوامی انسانی قوانین  کے اختیارات کو برقرار رکھنا چاہیے اور اس کے عالمگیر اور یکساں اطلاق کو یقینی بنانا چاہیے۔ تنازعات  سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو منظم اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ تنازعات میں ملوث ممالک کو  دفاع، تحفظ اور انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو موثر انداز میں بڑھانے میں مدد مل سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ متعلقہ ممالک کو اپنی ترقی کو تیز کرنے اور تنازعات کا باعث بننے والی وجوہات کو بتدریج حل کرنے میں مدد دی جائے۔ چین ، جنگ کی لعنت کے جلد از جلد خاتمے اور عوام کی خوشحالی اور پرسکون زندگی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔