چودہویں چین امریکہ اعلی سطحی سیاحتی ڈائیلاگ کا انعقاد

2024/05/23 15:42:17
شیئر:

چودہویں چین  امریکہ  اعلی سطحی سیاحتی   ڈائیلاگ    22 جون کو  چین کے صوبہ شائن شی کے  شی آن  شہر میں  منعقد  ہوا جس کا  موضوع  تھا "سیاحت کے ذریعے چین اور امریکہ کے ثقافتی تبادلے کو بڑھانا" ۔اس ڈائیلاگ کا  مقصد گفتگو کو  بہتر بنانا، تعاون کو  وسیع  کرنا، اور دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں  کو  بڑھانے میں تعاون کرنا  تھا  ۔ دونوں  ممالک  کے حکومتی و  علاقائی  اداروں  اور کمپنیوں کے نمائندوں سمیت  تقریباً 400 افراد  نے  اس ڈائیلاگ  میں شرکت  کی ۔  شرکاء  نے  دونوں مما لک کے عوام کے  درمیان سیاحتی تعاون کو مزید بڑھانے  پر  خیالات کا اظہار کیا ۔ 

 تقریب  میں دونوں  فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں  میں   شی آن اور لاس اینجلس، شنگھائی اور نیو یارک، شینزین اور سان فرانسسکو نے چین امریکہ  سیاحتی شراکت دار شہر بننے کا اعلان ہوا ۔

 موجودہ  چین امریکہ  سیاحتی ڈائیلاگ  کا انعقاد، دونوں ملکوں کے  صدور کی  سان فرانسسکو ملاقات  کے اہم اتفاق رائے  کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کا  ایک اہم قدم ہے۔