صدر شی جن پھنگ کا دورہ شان دونگ

2024/05/23 15:45:23
شیئر:

22 مئی کو، صدر شی جن پھنگ نے  شان دونگ صوبہ کے  شہر ری زاؤ   کا دورہ کیا ۔  انہوں نے سن شائن کوسٹ گرین وے پر آکر  ساحلی خطے کی ایکولوجی کی حفاظت اور بحالی، عوام کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے سمیت   دیگر امور پر معلومات حاصل  کیں ۔

سن شائن کوسٹ  گرین وے  کی لمبائی تقریباً 28 کلومیٹر ہے۔اس سبز  راہ کی تعمیر کے دوران، ساحلی کنارے   کی 5000 میٹر سے زیادہ   ساحلی  پٹی   کو بحال کیا گیا ہے  جس نے سمندری ماحولیاتی نظام کی تکمیل  اور اس کی فطری حفاظت کو ممکن بنایا ہے ۔

 اس سبز راہ کی تکمیل  کے بعد،  مقامی  افراد  اور مسافروں  کے لئے آرام  کے لئے   ایک مخصوص مقام بھی بنایا گیا ہے ۔یہاں  ہر سال 20 سے زیادہ سائیکلنگ کے  مقابلے ، واک اور دیگر سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں ۔