ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی جزیرہِ تائیوان کے ارد گرد مشترکہ مشقیں

2024/05/23 10:25:19
شیئر:

23 مئی کی صبح 7  بج کر 45منٹ پر   چینی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ   نے آبنائے تائیوان، جزیرہ تائیوان کے شمال، جنوب، مشرق  اور جزائر جنمین،  ماتسو  ، ووچھیو اور دو نگ اینگ   کے آس پاس  مشترکہ مشق ،  " یونائیٹڈ سورڈز -2024 اے "   کا  آغاز کیا ۔

ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نیول کرنل لی شی نے کہا کہ یہ مشق تھیٹر فورسز کی حقیقی مشترکہ جنگی صلاحیتوں کی جانچ کرے گی۔ یہ "تائیوان کی علیحدگی"  کے لیے متحرک  علیحدگی پسند قوتوں کے لیے  "علیحدگی"  پر اکسانے کی ایک سخت سزا اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور اشتعال انگیزی کے خلاف ایک سنگین تنبیہ بھی ہے۔