شی جن پھنگ کا شان دونگ کے دورے کے دوران ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے پر زور

2024/05/24 19:02:27
شیئر:

22 سے 24 مئی تک  صدر شی جن پھنگ نے صوبہ شان دونگ کے  شہر  ریزاؤ اور جی نان کا دورہ کیا ۔ 

 24 تاریخ کی صبح    جی نان شہر میں شان دونگ  صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک  رپورٹ  سننے کے بعد   انہوں نے کہا کہ  شان دونگ کو سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کے گہرے انضمام ، نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے اور جدید صنعتی نظام کو بہتر بنانے میں بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبز اور کم کاربن تبدیلی  کا بھر پور فروغ اور سبز ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے  سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی ترقی  کا فروغ ضروری ہے۔ اس کے علاوہ  یہ بھی  ضروری ہے کہ وافر سمندری وسائل  سے فائدہ اٹھایا جائے ، سمندری بندرگاہوں  کے ایک عالمی معیار کے  گروپ کی تعمیر کی جائے، اور جدید سمندری معیشت کی ترقی کے لئے بھر پور کوشش کی جائے.

 شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ شان دونگ کو ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنا چاہئے اور اعلی سطحی کھلے پن کو فروغ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ  شان دونگ زراعت  اور اناج کا ایک بڑا صوبہ ہے اور قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اس کی بڑی ذمہ داری ہے اس لئے  جدید زراعت  کی بھرپور ترقی ، دیہی خصوصیات اور زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ کے ساتھ صنعتوں کی  فعال  ترقی، اعلی معیار کے کھیتوں کی  تیاری کا فروغ ، اور اناج کی پیداوار اور معیار میں اضافے کو فروغ دینا ضروری ہے.