جنوری سے اپریل تک چین نے 360.2 بلین یوآن کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی، چینی وزارت تجارت

2024/05/25 15:40:59
شیئر:

24 مئی کو  چین کی وزارت تجارت نے جنوری سے اپریل تک چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد وشمار جاری کئے۔ جنوری سے اپریل 2024 تک  چین میں 16،805 نئے غیر ملکی سرمایے سے چلنے والے کاروباری ادارے   قائم ہوئے ,  جو  سال بہ سال 19.2فیصد  کا اضافہ ہے۔ سپین، جرمنی اور نیدرلینڈز کی جانب سے چین میں سرمایہ کاری میں  بالترتیب 263 فیصد، 34.7 فیصد اور 9.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

 وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اپریل تک  غیر ملکی سرمائے کا اصل استعمال 360.2 ارب یوآن رہا جو سال بہ سال 27.9 فیصد کی کمی ہے۔ اس حوالے سے وزارت تجارت کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے شعبے کے  سربراہ نے بتایا کہ جنوری سے اپریل 2023 تک چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھا اور اس سال اس میں اس لئے سال بہ سال کمی واقع ہوئی کہ گزشتہ سال بلند بیس ہے۔ پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی سرمائے سے چلنے والے صنعتی اداروں کے مجموعی منافع میں 18.1 فیصد اضافہ ہوا جو قومی اوسط  معیار4.3 فیصد سے زیادہ ہے۔