غزہ کے عوام حقیقی جنگ بندی چاہتے ہیں

2024/05/25 16:48:16
شیئر:

 عالمی عدالت انصاف کی جانب سے رفح میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے کے مطالبے کے جواب میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس فیصلے کی پرواہ نہیں اور وہ غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ غزہ کے عوام غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی چاہتے ہیں۔

 مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو جس فیصلے کی واقعی ضرورت ہے ، وہ فوری طور پر  جنگ کا خاتمہ ہے۔  امریکہ اور اسرائیل ایک ہی گروپ میں شامل ہیں اور وہ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ اسرائیل قتل و غارت جاری رکھے گا، وہ اپنے آپ کو  قانون سے بالاتر سمجھتا ہے اور اسرائیل کو کوئی نہیں روک سکتا۔یورپ اور مغرب کو اسرائیل پر زور دینا چاہیے کہ وہ جنگ بندی کرے اور نسل کشی کا خاتمہ کرے۔