عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی پابندی لازمی ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

2024/05/25 16:45:59
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 24 مئی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان ڈیجارک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسی دن عالمی عدالت انصاف کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جاری کیے گئے 'عبوری اقدامات' کو  نوٹس کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے قانون کے مطابق عدالت کے فیصلے کی پابندی لازمی ہے اور انہیں یقین ہے کہ فریقین عدالت کے تقاضوں پر عمل کریں گے۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری کردہ "عبوری اقدامات"  میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل رفح میں اپنی فوجی کارروائیاں بند کرے۔