رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی صاف توانائی کی سرمایہ کاری 100 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی

2024/05/26 15:37:37
شیئر:

 چائنا الیکٹریسٹی کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی زیر تعمیر صاف توانائی 512.05 ملین کلو واٹ رہی جو سال بہ سال 30.97 فیصد اضافہ ہے۔ صاف توانائی میں سرمایہ کاری کا حجم 117.3 ارب یوآن رہا جو سال بہ سال 6.64 فیصد اضافہ ہے۔ حال ہی میں چین کی اسٹیٹ پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن نے بیک وقت 200 سے زیادہ توانائی کے منصوبوں کی تعمیر کا آغاز کیا ، جو 80 ملین کلوواٹ سے زیادہ کی نصب شدہ  صلاحیت پر مبنی ہے اور  اس میں صاف توانائی کے منصوبوں  کا تناسب 90فیصد  سے زیادہ ہے۔ چائنا کول گروپ کی جانب سےنئی  توانائی کی منصوبہ بندی کا  پیمانہ 20 ملین کلو واٹ ہے۔

ان دنوں چائنا الیکٹریسٹی کونسل کی جانب سے جاری کردہ "پاور انڈسٹری میں ای ایس جی سسٹم پر تحقیقی رپورٹ" کے مطابق، چین کی بجلی کمپنیاں گرین انویسٹمنٹ میں اضافہ کر رہی ہیں جبکہ ای ایس جی کا معیار بھی بہتر ہوتا جارہا ہے۔ ای ایس جی   ماحولیاتی اور سماجی گورننس کی اجتماعی اصطلاح ہے. چائنا الیکٹریسٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل ہاؤ ینگ جیے نے کہا کہ تقریباً  نوے فیصد لسٹڈ پاور کمپنیوں نے ای ایس جی سے متعلق رپورٹس جاری کر دی ہیں اور انفارمیشن کی فراہمی کی مقدار اور معیار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔