اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت کا اندازہ ہے کہ پاپوا نیو گنی میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ سے 670 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق 24 مئی کو پاپوا نیو گنی کے صوبہ انگا کے ایک گاؤں میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ 26 تاریخ تک ، اس تباہی کو 48 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے تاہم ہلاکتوں کی مخصوص تعداد کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔ بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا براہ راست اثر مقامی علاقے میں کم از کم 4 ہزار افراد پر پڑا، سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے اور متاثرین اب بھی مدد کے منتظر ہیں۔