اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا خیرمقدم اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ

2024/05/27 09:14:54
شیئر:

26 مئی کو  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کیا جس میں  غزہ میں  انسانی امداد اور ایندھن کے مصر سے داخلے کا خیرمقدم کیا گیا۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 مئی سے اب تک رفح  میں   آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل   نے  شہریوں کے تحفظ اور خوراک، پناہ اور صاف پانی تک رسائی سمیت ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت پر   بھی زور دیا۔

 جاری کیے گئے بیان میں سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر  2720 اور 2023 کے مطابق تمام سرحدی گزرگاہوں کو کھولنے کی ضرورت اور غزہ بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے مکمل، محفوظ اور بلا روک ٹوک رسائی کی ضرورت پر زور دیا گیاہے۔ اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے مطالبے کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی عدالت انصاف کے حالیہ حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے فریقین کو یاد دلایا کہ عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد  لازمی  ذمہ داری ہے۔