داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی دہشت گردوں نے افغانستان میں کی۔ پاکستانی وزیر داخلہ

2024/05/27 09:13:42
شیئر:

26 مئی کو، پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تمام شواہد کے مطابق  داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے عملے  پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اسے کالعدم تحریک طالبان پاکستان  (ٹی ٹی پی) نے انجام دیا ۔انہوں نے کہا کہ شواہد  افغان حکومت کے سامنے پیش کیے جا چکے ہیں اور اب تک افغان فریق کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ   26 مارچ کو  پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا ہ میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی گاڑی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے پراجیکٹ سائٹ کی جانب جا رہی تھی جب  دہشت گرودوں نے اسے دہشت گردی کا نشانہ بنایا  جس کے نتیجے   میں پانچ چینی  اور ایک پاکستانی اہلکار  جاں بحق ہو گئے تھے ۔