نویں چین ، جاپان اور جنوبی کوریا سربراہ اجلاس کا انعقاد سہ فریقی تعاون کی بحالی کی علامت ہے، چینی وزارت خارجہ

2024/05/27 17:14:20
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے ستائیس تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں نویں  چین ، جاپان اور جنوبی کوریا  سربراہ اجلاس کےحوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سہ فریقی تعاون کے میکانزم کے قیام کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر چار سال سے زائد عرصے کے بعد   سہ فریقی سربراہ اجلاس کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس سے سہ فریقی تعاون کی بحالی کی نشاندہی ہوتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم لی چھیانگ  نے   سربراہ  اجلاس میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے پانچ نکاتی تجویز پیش کی جس میں تعاون کی مکمل بحالی کو فروغ دینا ،  اقتصادی و تجارتی تعاون کو  فروغ دینا ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی تعاون کی رہنمائی  کرنا ، افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانا اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا شامل ہے ۔ ماو ننگ نے کہا کہ چین اس سربراہی اجلاس  سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے، سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، نئی ذمہ داریوں اور نئے کارناموں کا مظاہرہ کرنے، چین-جاپان-جنوبی  کوریا تعاون کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے اور علاقائی استحکام اور خوشحالی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے  کے لئے تیار ہے۔