چینی صدر کے خصوصی ایلچی حہ باؤشیانگ کی کوموروس کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

2024/05/27 09:16:42
شیئر:

  کوموروس کے صدر  کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور  چین کی عوامی  سیاسی مشاورتی کانفرنس  کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین حہ  باؤ شیانگ نے 26 مئی کو کوموروس کے دارالحکومت مورونی میں نو منتخب  صدر غزالی عثمانی کی  حلف برداری کی  تقریب میں شرکت کی۔

25  مئی کو غزالی نے مورونی میں حہ باوشیانگ سے ملاقات کی۔ 

حہ باؤ شیانگ نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے غزالی کو تہنیتی مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چین، چین-کوموروس تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور کوموروس کے ساتھ مل کر ، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے ،  ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرنے اور اعلیٰ معیار کے ساتھ "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کرنے ، چین-افریقہ تعاون فورم، چین-عرب تعاون  فورم اور دیگر فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط کرنے اور باہمی روایتی دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

غزالی نے کہا کہ کوموروس اپنی قومی تعمیر کے لیے چین کی طویل مدتی مضبوط حمایت کو سراہتا ہے، کوموروس - چین  روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور  ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کوموروس چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندی تک پہنچانے کی کوشش کرے گا۔