چین اور امریکہ کے درمیان بحری امور پر مشاورت کا دوسرا دور

2024/05/28 10:13:43
شیئر:

24 مئی کو , بحری امور پر چین امریکہ مشاورت کا دوسرا دور ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ فریقین نے سمندری صورتحال اور متعلقہ بحری امور پر تبادلہ خیال کیا اور بات چیت اور مواصلات کو برقرار رکھنے ، غلط فہمیوں اور غلط اندازوں سے بچنے اور سمندری خطرات سے نمٹنے پر اتفاق کیا۔

 چینی فریق نے چین کے آس پاس کے پانیوں میں امریکہ کی طرف سے چین کے مفادات کی  خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا  اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کا خلوص دل سے احترام کرے، چین اور اس کے ہمسایوں کے درمیان سمندری تنازعات میں مداخلت سے گریز کرے، چین  کی ترقی کو  روکنے کے لئے سمندری امور   کو استعمال کرتے ہوئے  گروہ بندی سے گریز کرے، اور علاقائی امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے سے باز رہے۔ 

چینی فریق نے اس بات پر زور دیا کہ ایک چین کا اصول چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد   اور بحری امور پر دونوں فریقوں کے درمیان  بات چیت کی ایک اہم بنیاد ہے۔  چین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ "تائیوان کی علیحدگی" آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اس لئے  امریکہ کو فوری طور پر "تائیوان کی علیحدگی پسند"  قوتوں کی حمایت اور  ان کے ساتھ تعاون  بند کرنا چاہئے اور "تائیوان کی علیحدگی" کی حمایت نہ کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کرنا چاہئے۔