چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون میں پیش رفت

2024/05/28 09:17:52
شیئر:

1999 میں ، چین ، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں نے آسیان  اور چین - جاپان - جنوبی کوریا (10 + 3) سربراہ اجلاس میں شرکت کے دوران چین - جاپان - جنوبی کوریا تعاون کے عمل کا آغاز کیا۔ اس وقت اس  تعاون کا مقصد سہ فریقی تعاون کی منصوبہ بندی کی قیادت کرنا اور ایشیائی مالیاتی بحران کا مشترکہ طور پر جواب دینا تھا۔

 گزشتہ 25 برسوں کے دوران سہ فریقی تعاون  اتار چڑھاؤ  کے ساتھ آگے بڑھا اور اس نے  علاقائی اور عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور علاقائی انضمام کی قیادت  میں  اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس عرصے کے دوران، کورونا  وبا اور ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں امریکہ کی طرف سے پیدا کی جانے والی محاذ آرائی اور تقسیم کی کوششوں  جیسے عوامل کی وجہ سے، دسمبر 2019 میں آٹھویں چین- جاپان- جنوبی کوریا سربراہ اجلاس کے بعد تینوں ممالک کے درمیان تعاون رک گیا۔ نومبر 2023 میں سان فرانسسکو میں چین امریکہ سربراہ اجلاس  میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ، اور یہ  چین-جاپان اور چین-جنوبی کوریا کے تعلقات میں بہتری کا باعث بھی بنا، جس سے چین-جاپان-جنوبی کوریا سربراہ اجلاس کی بحالی کے لئے بیرونی حالات پیدا ہوئے۔

 27  مئی 2024  کو ، نواں  چین - جاپان - جنوبی کوریا سربراہی اجلاس جنوبی کوریا کے شہر سئیول میں منعقد ہوا۔ تینوں فریقوں  نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا اور گزشتہ اجلاس میں منظور کردہ "اگلی دہائی میں سہ فریقی تعاون کے نقطہ نظر" پر عمل درآمد، سہ فریقی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے اور مشترکہ طور پر عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کا تحفظ کرنے کے عزم پر اتفاق کیا۔

 تجزیہ کاروں کے مطابق  کشیدہ بین الاقوامی صورتحال اور سست عالمی معاشی بحالی کے پس منظر میں ، چین - جاپان - جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے اجلاس کا انعقاد تینوں ممالک کے مابین تعاون کی اہمیت اور قدر کی عکاسی کرتا ہے ، اور جاپان اور جنوبی کوریا کی چین کی پالیسیوں پر منطقی واپسی اور تینوں ممالک کے مابین سیاسی ماحول کے فعال ہونے کی بھی عکاسی کرتا ہے۔  یہ خیال ہے کہ اس ملاقات کا نتیجہ سہ فریقی تعاون میں ایک نئے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ 

 ایک نئے نقطہ آغاز پر ، چین، جاپان اور جنوبی کوریا " ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو کس طرح اپ گریڈ  کر سکتے ہیں؟ اجلاس میں چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے پانچ نکاتی تجا ویز پیش کیں جس میں تعاون کی مکمل بحالی، اقتصادی اور تجارتی رابطوں کو گہرا کرنا، سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت طرازی میں تعاون کو فروغ دینا ، لوگوں کے درمیان تبادلوں  اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانا اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا شامل ہیں۔ جنوبی کوریا اور جاپان کے رہنماؤں کی جانب سے اس کا مثبت جواب دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ سربراہی اجلاس تینوں ممالک کے لئے تعاون میں استحکام اور تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے ایک نیا نقطہ آغاز ہوگا جس سے  ظاہر  ہوتا  ہے کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے تعلقات میں  بہت سے مشترکہ مفادات اور تعاون کی گنجائش ہے، اور تینوں فریق  اتحاد اور تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی کے خواہاں ہیں.