"2024-2025 انرجی کنزرویشن اینڈ کاربن ریڈکشن ایکشن پلان" جاری

2024/05/29 19:36:22
شیئر:

حال ہی میں چین کی  اسٹیٹ کونسل نے "2024-2025 انرجی کنزرویشن اینڈ کاربن ریڈکشن ایکشن پلان" جاری کیا ہے۔ 

پلان میں تجویز دی گئی  کہ 2024 میں جی ڈی پی کے فی یونٹ توانائی کی کھپت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں بالترتیب 2.5 فیصد اور 3.9 فیصد کمی کی جائے گی اور اہم علاقوں اور صنعتوں میں توانائی کے تحفظ اور کاربن میں کمی کی تبدیلی سے تقریباً 50 ملین ٹن معیاری کوئلے کی توانائی کی بچت ہوگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 130 ملین ٹن کمی آئے گی۔ 2025  میں غیر فوسل توانائی کی کھپت تقریباً 20 فیصد ہوگی اور اہم علاقوں اور صنعتوں میں توانائی کی بچت اور کاربن میں کمی کی تبدیلی کے نتیجے میں تقریباً 50 ملین ٹن معیاری کوئلے کی توانائی کی بچت ہوگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 130 ملین ٹن کی کمی آئے گی۔