"تائیوان کی علیحدگی پسند " سرگرمیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں چھوڑی جائے گی، اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کا بیان

2024/05/29 16:22:13
شیئر:

چین کے اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان ژو فینگ لین نے 29 تاریخ کو  جزیرہ تائیوان کے  ارد گرد  پانیوں میں  چینی فوج کی مشقوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عہدہ سنبھالتے ہی تائیوان خطے کے رہنما نے ایک چین کے اصول کو  چیلنج کیا، "دو ریاستی نظریے" کو  ہوادی، تائیوان کے مسئلے کو "بین الاقوامی رنگ " دینے ، اور غیر  ممالک پر انحصار کرتے ہوئے علیحدگی حاصل کرنے کی کوشش کی  جسے  ہم  قطعی طور پر برداشت نہیں کریں گے اور  تائیوان کی  کسی بھی قسم کی علیحدگی پسند سرگرمیوں  کے لئے کوئی جگہ نہیں چھوڑی جائے گی ۔ترجمان نے کہا کہ  تائیوان جزیرے کے ارد گرد فوجی  مشق تائیوان خطے کے رہنما کی "علیحدگی " کے حصول کے لئے اپنی "20 مئی" کی تقریر میں اشتعال انگیزی کی سخت سزا ہے اور  بیرونی طاقتوں کی  "تائیوان کی علیحدگی " میں حمایت  اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت  کا جواب   اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے ایک منصفانہ اقدام ہے۔ 

ترجمان  نے نشاندہی کی کہ ہمارے تمام جوابی اقدامات کا مقصد  تائیوان کے ہم وطنوں کے  بجائے "تائیوان کی علیحدگی پسند " سرگرمیوں اور  ان سرگرمیوں میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت ہے ۔ امید ہے کہ تائیوان کے ہم وطن  درست فیصلہ کرتے ہوئے    چائنیز مین لینڈ کے ہم وطنوں کے ساتھ مل کر ، "تائیوان کی" علیحدگی پسندی  اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کریں گے، چینی قوم کے مشترکہ وطن کی مضبوط  حفاظت کریں گے ، اور مشترکہ طور پر  چین کی وحدت  اور قومی احیاء کا روشن مستقبل تخلیق کریں گے۔