شی جن پھنگ کی دیہی سڑکوں کی تعمیر کو مزید بہتر بنانے کے لئے اہم ہدایات

2024/05/29 18:45:14
شیئر:

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کو مزید بہتر بنانے کے لئے اہم ہدایات دی ہیں۔

 شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ کسانوں اور دیہی علاقوں کی  خوشحالی ، دیہی علاقوں کی جامع بحالی کو فروغ دینے  اور  زرعی اور دیہی جدیدکاری کی رفتار کو تیز کرنے  کے لئے دیہی سڑکوں کو اپ گریڈ کرنے کے اقدامات کو پوری طرح انجام دیا جانا چاہیے۔

 2024 میں دیہی سڑکوں کی تعمیر  کے لئے  اجلاس 29 تاریخ کو صوبہ ژیجیانگ کے شہر شاؤسنگ میں منعقد ہوا ۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور  نائب وزیر اعظم حہ  لی فنگ نے اجلاس میں  شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا اورتقریر کی۔