چین اور عرب ریاستیں بااعتماد اسٹریٹجک شراکت دار ہیں : وزارت خارجہ

2024/05/29 16:53:49
شیئر:

29 مئی کو وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤ ننگ نے چین عرب ریاستوں کے تعاون فورم کے  حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے  نے کہا کہ چین اور عرب ریاستیں روایتی دوستی کی حامل ہیں اور باہمی اعتماد کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ 2022 میں منعقد ہونے والے پہلے چین عرب ممالک سربراہ اجلاس میں دونوں فریقوں نے نئے دور کے لئے  چین-عرب ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  پر اتفاق کیا، اور چین-عرب تعلقات جامع اور گہری ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں. دونوں فریقوں کی مشترکہ کاوشوں سے چین عرب ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید گہرا کیا گیا ہے۔ چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تاریخی مفاہمت کو فروغ دیا ہے، عرب لیگ میں شام کی واپسی کی حمایت کی ہےاور عرب ممالک کی تزویراتی خودمختاری کو مضبوط بنانے اور ان کے اتحاد اور خود انحصاری کو مضبوط بنانے میں مدد کی ہے. چین عرب تعلقات کی ترقی سے نہ صرف دونوں اطراف کے عوام کو فائدہ ہوا ہے بلکہ مشرق وسطیٰ میں امن اور ترقی کے فروغ میں بھی مدد ملی ہے اورافراتفری کی شکار  دنیا میں مزید استحکام پیدا ہوا ہے۔ مستقبل کو دیکھتے ہوئے ہم عرب ممالک کے ساتھ اجتماعی تعاون کی راہ پر کام جاری رکھنے، مزید ہمہ گیر  تعاون کا پلیٹ فارم تشکیل دینے اور چین عرب ریاستوں کے تعاون فورم کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔