پہلے چار ماہ میں چین میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں سال بہ سال 6.1 فیصد اضافہ

2024/05/29 09:30:07
شیئر:

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے 29 مئی کو رواں  سال جنوری سے اپریل تک لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار  جاری کیے ہیں ۔اعداد و شمار کے مطابق جوں جوں  میکرو پالیسیز کے اثرات سامنے آرہے ہیں ، قومی معیشت کے آپریشن میں تیزی  سے  بہتری آرہی ہے ، سماجی لاجسٹکس کی مجموعی رقم بحال ہورہی ہے ، اور شرح نمو میں تیزی آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جنوری سے اپریل تک ملک میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم 111.9 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 6.1 فیصد  کا اضافہ ہے۔ خاص طور پر صنعتی شعبے میں  نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے ۔اس کے ساتھ  ساتھ  لاجسٹکس کی طلب کی ترقی کی شرح  بھی بہت واضح ہے۔