روس یوکرین مسئلے پر مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔روسی صدر

2024/05/29 09:28:43
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 28 مئی کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جو ازبکستان کے سرکاری دورے پر تھے، تاشقند میں کہا کہ اگر یوکرین جنگ کے دوران صدارتی انتخابات نہیں کرواتا، تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ صدر کا اختیار موجودہ مدت ختم ہونے کے بعد خود بخود جاری رہے گا۔ یوکرینی قانون کے مطابق صدارتی مدت ختم ہونے کے بعد ملک کی سپریم پاور پارلیمنٹ کے اسپیکر کو منتقل ہونی چاہیے۔ پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ روس یوکرین معاملے پر بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ دیگر متعلقہ فریق کیا تجاویز پیش کریں گے۔

اس امکان پر کہ یوکرین نیٹو کے فراہم کردہ ہتھیاروں کو روس میں اپنے اہداف پر حملوں کے لیے استعمال کر سکتا ہے،  پیوٹن نے کہا کہ روسی اہداف پر حملے کا منصوبہ یوکرین کے فوجیوں کے بجائے نیٹو کے اہلکاروں  کا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا  کہ تنازعات کے مسلسل بڑھنے سے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ اور اگر مغربی ممالک کی فوجیں یوکرین میں داخل ہوتی ہیں   تو  یہ براعظم یورپ سمیت   عالمی   تنازع کا باعث ہو سکتا ہے۔