چین کی جانب سے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے دوران عوامی ہیلتھ کوریج پر سائیڈ ایونٹ کا انعقاد

2024/05/29 09:04:18
شیئر:


27   مئی  کو  ستترہویں  ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں چینی وفد نے جنیوا میں "عوام پر مرکوز انٹیگریٹڈ ہیلتھ سروس سسٹم کی تعمیر  اور پبلک ہیلتھ کوریج " کے موضوع پر ایک سائیڈ ایونٹ کا انعقاد کیا، جس میں چین، فرانس، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک اور ڈبلیو ایچ او کے 130 سے زائد نمائندگان  نے شرکت کی ۔ا جلاس میں  متعلقہ  امور  پر تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔

 چینی نمائندے نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی حکومت نے عوام کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے  طبی اور صحت کے نظام میں اصلاحات کو مسلسل  وسیع  کیا ہے اور  اس حوالے سے  خدمات کے ایک مربوط  نظام کی تعمیر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے دنیا کا سب سے بڑا طبی خدمات کا نظام اور میڈیکل سکیورٹی سسٹم  قائم کیا  ہے اور  دیہی اور دور دراز علاقوں کے لئے، وسائل کے انضمام، ادارہ جاتی تعاون اور خدمات کی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ایک جامع ٹیلی میڈیسن  کو آپریٹو نیٹ ورک تعمیر کیا گیا ہے ۔