شی جن پھنگ کی جانب سے پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ سے شدید تباہی پر ہمدردی کا پیغام

2024/05/29 17:34:31
شیئر:

26 مئی کو صدر شی جن پھنگ نے پاپوا نیو گنی کے گورنر باب ڈاڈے کو پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ سے شدید تباہی پر ہمدردی کا ایک پیغام بھیجا۔

اپنے پیغام میں چینی صدر  نے کہا کہ پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ کی سنگین آفت جس سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے، کے بارے میں جان کر صدمہ پہنچا ہے ۔میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی اور متاثرین کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ ہمیں یقین ہے کہ پاپوا نیو گنی  مشکلات پر قابو پانے اور اپنے وطن کی تعمیر نو کرنے میں کامیاب ہو جائے گا اور چین اس سلسلے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔