چینی وزیر اعظم کا پلینکووچ کو دوبارہ کروشیا کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام

2024/05/29 10:43:24
شیئر:

24 مئی کو چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے آندرے پلینکووچ کو  دوبارہ کروشیا کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام  بھیجا ۔ 

لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور کروشیا کے درمیان جامع تعاون پر مبنی شراکت داری کے مفہوم میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا  ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان عملی تعاون جس کی علامت" پیلجیسک پل" ہے، نتیجہ خیز رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  چین ،چین کروشیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور کروشیا کے ساتھ چینی طرز کی جدید کاری کے ذریعے لائے گئے نئے مواقعوں کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے۔چینی وزیر اعظم نے  امید ظاہر کی  کہ  دونوں فریق روایتی دوستی، سیاسی باہمی اعتماد ،جامع مشاورت اور مشترکہ تعمیر کو مضبوط بنانے، مشترکہ مفادات پر مبنی جیت جیت تعاون کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو نئی منزل تک پہنچانے  کے لیے مل کر کام کریں گے۔