برطانوی پارلیمنٹ تحلیل ہونے سے انتخابات کا آغاز

2024/05/30 14:56:36
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 30 مئی کو برطانوی پارلیمنٹ باقاعدہ تحلیل ہونے کا اعلان کیا گیا اور 5 ہفتے پر محیط الیکشن کمپین کا آغاز ہوا۔اس سے قبل برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک نے اعلان کیا تھا کہ برطانیہ کے انتخابات 4 جولائی کو منعقد ہوں گے اور پارلیمنٹ کی تحلیل کی درخواست کی۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس III نے اس درخواست کی منظوری  دے دی۔

برطانیہ کے قانون کے مطابق پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل تک و زیر اعظم سمیت تمام وزراء اپنے موجودہ عہدوں پر برقرار رہیں گے۔ 2010 میں کنزرویٹو پارٹی کے انتخابات جیتنے کے بعد سے یہی پارٹی  برطانیہ کی حکمران جماعت رہی ہے۔ رائے شماری کے مطابق اکتوبر  2022 میں  رشی سنک کے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپوزیشن کی لیبر پارٹی کو کنزرویٹو پارٹی پر دوہرے ہندسے کی برتری برقرار ہے۔ برطانوی پولنگ ایجنسی  کےسروے کے تازہ ترین نتیجے کے مطابق 16 مئی تک کنزرویٹو پارٹی کی شرح حمایت صرف 20 فیصد ہے جبکہ لیبر پارٹی کی شرح حمایت 47 فیصد ہے۔