چین- وسطی ایشیا انسانی حقوق ترقیاتی فورم 2024 کا قازقستان میں انعقاد

2024/05/30 09:58:34
شیئر:

28 سے 29 مئی تک  چین وسطی ایشیا انسانی حقوق ترقیاتی فورم  2024   قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوا۔ چین اور وسطی ایشیائی ممالک سے انسانی حقوق کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد عہدیداروں، تحقیقی اداروں کے سربراہان، ماہرین اور اسکالرز نے فورم  میں شرکت کی۔

 چائنا ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین اور سیکرٹری جنرل زوو فینگ نے فورم کی صدارت  کرتے ہوئے تقریر کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چین اور وسطی ایشیائی ممالک انسانی حقوق کی ترقی میں  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے تصور کی حمایت کرتے ہیں، بین الاقوامی انسانی حقوق کے نظام میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور  ان کی آواز کو بلند کرنے  اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کو زیادہ منصفانہ، معقول اور جامع سمت  میں  فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

 ازبکستان کی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹیٹ اینڈ لاء کے ڈائریکٹر موروزونگ ترگنوف نے کہا کہ وسطی ایشیا-  چین تعاون کے میکانزم نے وسطی ایشیا میں انسانی حقوق کے تحفظ، لوگوں کے ذریعہ معاش اور فلاح و بہبود اور معاشی ترقی کے لئے قابل قدر مواقع  پیدا کیے  ہیں۔