قومی سلامتی کے ضوابط کے اختیار کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر کا دفتر

2024/05/30 14:44:57
شیئر:

30 مئی کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں   چین کی وزارت خارجہ کے کمشنر کے دفتر کے ترجمان نے امریکی کانگریس، یورپی یونین کے ترجمان اور کچھ مغربی سیاست دانوں کی جانب سے ہانگ کانگ کے انسانی حقوق،اظہار رائے کی آزادی اور ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بدنام کرنے  اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں عدلیہ میں مداخلت پر سخت عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا۔

 ترجمان نے نشاندہی کی کہ ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہانگ کانگ میں قومی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے ایک منصفانہ اقدام ہے اور یہ قانون پر مبنی ہے اور ملامت سے بالاتر ہے۔ دنیا میں کوئی مطلق آزادی نہیں ہے، اظہار رائے کی آزادی اجتماعی مفادات کے دائرے میں ہونی چاہئے، اور اظہار رائے پر مبنی تقاریر کو قومی خودمختاری اور سماجی استحکام کو چیلنج نہیں کرنا چاہئے. ترجمان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ چین کا ہانگ کانگ ہے اور ہانگ کانگ کے معاملات خالصتاً چین کے اندرونی معاملات ہیں اور کسی بیرونی قوت کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم بعض ممالک اور سیاست دانوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ حقیقت کا سامنا کرکے ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کا احترام کریں اور فوری طور پر ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔