"تائیوان کی علیحدگی" جنگ کے مترادف ،چینی وزارت دفاع

2024/05/30 16:38:16
شیئر:

 تائیوان علاقے کے رہنما لائی چھینگ ڈہ نے 20 مئی کو  اپنی  نام نہاد "حلف برداری' کی تقریر کی۔ 30 مئی  کو چین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چیئن نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لائی چھینگ ڈہ کی "20 مئی" کی تقریر "بیرونی ممالک کی مداخلت اور طاقت  پر انحصار کرنے والی علیحدگی کی جستجو  کے مترادف ہے۔چینی  پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے اس کی سختی سے مخالفت کی اور کارروائی کے ساتھ بھرپور جواب دیا۔ ترجمان نے کہا کہ تائیوان قدیم زمانے سے چین کا علاقہ رہا ہے۔ کچھ دن قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے واضح کیا تھا کہ تائیوان چین کا ایک صوبہ ہے۔ "تائیوان کی علیحدگی" جنگ کے مترادف ہے اور علیحدگی پسندی سے امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی "تائیوان کی علیحدگی" کی تمام کوششوں اور بیرونی طاقتوں کی تمام مداخلت کو سختی سے ناکام بنا دےگی۔