چین کا یورپی یونین کو جلد از جلد تحقیقات ختم کرنے پر زور

2024/05/30 16:52:14
شیئر:

30 تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں یورپی یونین کی جانب سے سبسڈی مخالف تحقیقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے  تحقیقات  غیر معقول ہیں اور نام نہاد چینی سبسڈی منصوبے حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ چین نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد تحقیقات کو ختم کرے تاکہ چین اور یورپی یونین کے اقتصادی اور تجارتی تعاون اور صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے۔ اگر یورپی یونین اپنے راستے پر چلنے پر اصرار کرتی ہے تو چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔