جہازرانی کی آزادی بالادستی کی آزادی نہیں ہے،چینی وزارت دفاع

2024/05/30 16:26:00
شیئر:

 

امریکی محکمہ دفاع نے حال ہی میں مالی سال 2023 کے لئے اپنی " جہازرانی کی آزادی" کی رپورٹ جاری کی ہے۔ 30 مئی کو چین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیئن نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین دنیا کے آزاد ترین اور محفوظ ترین سمندری علاقوں میں سے ایک ہے اور امریکہ کی جانب سے بار بار "جہاز رانی کی آزادی" کی بات کرنے کا مقصد صرف علاقائی معاملات میں مداخلت کرنا اور امریکی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔ جہازرانی بالادستی نہیں ہے اور آزادی من مانی نہیں ہوسکتی. ہم  "جہاز رانی کی آزادی" کے نام پر کسی بھی ملک کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، اور چینی فوج قومی خودمختاری،سلامتی  اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی۔