چاؤ لہ جی کی جانب سے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر عبدالرحیم کو مبارکباد کا پیغام

2024/05/31 14:34:52
شیئر:

 29 مئی کو ، چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے   مالدیپ  کی پارلیمنٹ کے  نو منتخب  اسپیکر عبدالرحیم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

چاؤ لہ جی  نے کہا کہ چین اور مالدیپ دوست ہمسایہ ممالک  ہیں۔  سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ باون برسوں  میں  دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے ، ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا سلوک کیا ہے  اور  بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق معاملات میں  ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔چاؤ لہ جی کا کہنا تھا کہ وہ  دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے  چین مالدیپ روایتی دوستی، چین کی قومی عوامی کانگریس  اور مالدیپ کی پارلیمنٹ کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے، چین-مالدیپ جامع اسٹریٹجک تعاون کی پارٹنرشپ کو  گہرا کرنے کے لئے  نئے اسپیکر عبدالرحیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ   چین مالدیپ  ہم نصیب معاشرے کی  تشکیل  کی جا سکے ۔