چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی جانب سے چاڈ کے نئے وزیر اعظم علامائے حلینہ کو مبارک باد کا پیغام

2024/05/31 15:13:54
شیئر:

29 مئی کو چینی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے چاڈ کا  وزیر اعظم ببنے پر علامائےحلینہ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

لی چھیانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی صدر شی جن پھنگ اور صدر محمد کی صدارت میں چین-چاڈ تعلقات کی ترقی کا اچھا رجحان برقرار  رہا، سیاسی باہمی اعتماد گہرا ہوتا رہا، مختلف شعبوں میں تعاون آگے بڑھایا گیا اور بین الاقوامی تعاون مزید قریب تر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت چین-چاڈ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو فروغ دینے اور چین-چاڈ دوستانہ تعلقات کے نئے ثمرات کے حصول کے لئے صدر حلینہ کے ساتھ مل کر کوشش کرنے کے خواہاں ہیں۔