چینی اور امریکی وزرائے دفاع کے درمیان تبادلہ خیال

2024/05/31 16:42:15
شیئر:

31 مئی کو چین کی وزارت  دفاع کے ترجمان وو چھیئن نے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے موقع پر چینی اور امریکی وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں کہا  کہ  دونوں وزرائے دفاع نے دونوں ممالک اور افواج کے درمیان تعلقات، تائیوان کے مسئلے، بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے، یوکرین بحران اور فلسطین اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال کیا جو مثبت، عملی ،تعمیری اور اسٹریٹجک ثابت ہوا۔ چین  امریکہ فوجی تعلقات کے حوالے سے چینی وزیر دفاع  ڈونگ جون نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ کی افواج کے درمیان تعلقات مستحکم ہونے کی موجودہ صورتحال آسانی سےقائم نہیں ہوئی ہے۔ اس معاملے میں ہمیں حقائق کو نظر انداز  اور  الزام تراشی نہیں کرنی چاہیئے یا یہاں تک کہ دوسرے فریق کو  بدنام کرنا اور دباو ڈالنا بند کرنا چاہیئے۔