چین اور تیونس نے ہمیشہ باہمی احترام کی بنیاد پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، شی جن پھنگ

2024/05/31 14:47:49
شیئر:

 31 مئی کی صبح چینی صدر شی جن پھنگ نےبیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں  تیونس کے صدر قیس سعید سے بات چیت کی، جو چین کے سرکاری دورے  اور  چین عرب ممالک تعاون فورم کی 10 ویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے چین آئے ہیں۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ  سفارتی تعلقات کے قیام کےگزشتہ ساٹھ برسوں  سے،چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں، چین اور تیونس نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا سلوک کیا  ہے اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔صدر سعید نے کہا کہ ہمارے تعلقات واقعی اچھے ہیں کیونکہ ہم ایک ہی طرح کے اصولوں اور ایک ہی نقطہ نظر کی بنیاد پر  تمام انسانیت کی مشترکہ امنگوں کے لئے  کوشش کررہے ہیں اور  ایک ہی جیسے اہداف اور مقاصد کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔