بچوں کے عالمی دن کی آمد پر شی جن پھنگ کا چینی پرائمری اسکول کے طلباء کے خط کا جواب

2024/05/31 16:33:36
شیئر:

 بچوں کے عالمی دن کے موقع پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 30 مئی کو چین کے صوبہ سیچھوان کے نان چھونگ شہر  کے جیالنگ ضلع میں زی جیانگ پرائمری اسکول کے طلباء کی جانب سے خط کا جواب دیا، جس میں ان کی پرخلوص حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں ملک بھر کے بچوں کے ساتھ تہوار کی مبارکباد دی گئی۔ اپنے جوابی خط میں شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ بچے مادر وطن کا مستقبل ہیں۔ اپنے آبائی شہر کو اچھی طرح تعمیر کرنے اور اپنے ملک کو   ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لئے نئی نسل کو مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  طلباء طاقتور ملک کی تعمیر اور قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کےلئے باصلاحیت افراد بننے کی کوشش کریں گے۔