وانگ ای کا چین-روس تھنک ٹھینک اعلیٰ سطحی فورم سے ویڈیو خطاب

2024/05/31 15:46:33
شیئر:

30 مئی کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ویڈیو کے ذریعے چین-روس تھنک ٹھینک اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب کیا۔ یہ فورم 2018 میں چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز اور روس کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے تعاون سے قائم کیا گیا۔

وانگ ای نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل صدر پیوٹن نے  چین کا کامیاب سرکاری دورہ کیا۔ صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن نے نئے دور  کے نئے حالات کے تناظر میں چین-روس تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون کی سمت کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ اعلیٰ معیار کے اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فوائد پہنچائے گا اور دنیا کے امن و استحکام کے لئے مزید  خدمات سر انجام دے گا۔

 وانگ ای نے اس دوران پانچ نکات کی نشاندہی کی۔ پہلا یہ کہ مشترکہ ترقی کے لئے باہمی حمایت ضروری ہے۔ " کوئی اتحاد نہیں، کوئی محاذ آرائی نہیں،اور کسی  تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنایا جائے" کے اصولوں پر گامزن رہتے ہوئے باہمی حمایت سے ترقی حاصل ہو گی۔ دوسرا کھلے پن اور تعاون کے ذریعے باہمی مفادات کا حصول ہے۔ تیسرا، بات چیت اور تبادلوں کے ذریعے  عوام کے درمیان دوستی اور حمایت کو مضبوط بنایا جائے۔ چوتھا، ذمہ دارانہ عمل سے گلوبل گورننس کی صدارت کی جائے۔ پانچواں، منصفانہ موقف اپناتے ہوئے بین الاقوامی معاملات میں حصہ لینا ہے۔