34 سنگین الزامات کے ساتھ ٹرمپ امریکی تاریخ میں سزا پانے والے پہلے سابق صدر بن گئے

2024/05/31 10:46:36
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق30 مئی کو، نیویارک کی ایک عدالت میں ایک جیوری نے فیصلہ دیا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ "ہش منی" کیس میں تمام 34 الزامات کے مجرم ہیں، ٹرمپ کی سزا 11 جولائی  کو ان کے  2024 کے امریکی انتخابات میں  ریپبلکن صدارتی امیدوار کے طور پر باضابطہ اعلان کرنے سے چند دن سے پہل  سنائی جائے گی۔ ٹرمپ امریکہ کے پہلے سابق صدر ہیں جنہیں کسی جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

نیو یارک اسٹیٹ کے استغاثہ نے پہلے الزام لگایا تھا کہ ٹرمپ کی 2016 کی صدارتی مہم کے دوران،  انہوں نے  اپنے اس وقت کے ذاتی وکیل کوہن کو پورن اسٹار ڈینیئلز کو 130,000 ڈالر ادا کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی تاکہ ڈینیئلز   کو 2006 میں ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کا دعویٰ کرنے سے روکا جاسکے۔ اس کے بعد ٹرمپ نے کاروباری ریکارڈ کو غلط قرار دیا اور نیویارک اسٹیٹ اور وفاقی انتخابی ضوابط کی اپنی خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لیے "اٹارنی فیس" کے نام پر قسطوں میں کوہن کی پیشگی ادائیگی واپس کردی۔

تفصیلات کے مطابق  ٹرمپ پر 34 سنگین الزامات ہیں، جن میں سے ہر ایک پر جرم ثابت ہونے پر 4 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ تاہم، ٹرمپ  نے خود  متعلقہ الزامات میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف اس   کارروائی کے سیاسی محرکات ہیں ۔