یکم فروری ، پیرو -چین کی دوستی کا دن ، پیرو کی کانگریس میں قرارداد منظور

2024/05/31 10:09:31
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق29 مئی کو،  پیرو کی کانگریس نے ایک قرارداد منظور کی ہے  جس میں ہر سال یکم فروری کو   پیرو اور  چین  کی دوستی کا دن  منایا جائے گا ۔

یہ بل چینی تارکین وطن کی طرف سے پیرو میں ثقافت، معاشرت، معیشت اور سائنس کے شعبوں میں دیے گئے شاندار تعاون  کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔ بل میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چین ماہ  فروری کے آس پاس جشن  بہار مناتا ہے، اور ہر سال یکم  فروری کو پیرو-چین دوستی کے دن کے طور پر مقرر کرنا چینی تارکین وطن کی خصوصی شراکت اور قدر کا اعتراف ہے۔

پیرو کانگریس کی ثقافت اور ثقافتی ورثہ کمیٹی کے چیئرمین ایکوانا نے کہا کہ پیرو چین دوستی کا دن دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کی علامت  ہو گا  ۔