چند ای سی ایف اے مصنوعات کے لئے ٹیرف مراعات مزید معطل ، چینی وزارت تجارت

2024/05/31 14:14:17
شیئر:

 چینی ریاستی  کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے 15 جون 2024 سے تائیوان میں پیدا ہونے والی 134  درآمدی  اشیاء  پر " آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے  اکنامک کوآپریشن فریم ورک ایگریمنٹ "  (ای سی ایف اے) کے متفقہ ٹیرف ریٹس کے اطلاق کو معطل کرنے کا اعلان جاری کیا ہے۔اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کا کہنا  ہے کہ تائیوان کے حکام نے طویل عرصے سے مین لینڈ کے خلاف یکطرفہ طور پر امتیازی تجارتی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ 21 دسمبر، 2023 کو ، جب مین لینڈ نے ای سی ایف اے کی 12  اشیاء کے لئے ٹیرف میں  رعایتوں کی معطلی کا اعلان کیا تو ، ڈی پی پی حکام نے مین لینڈ پر تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے ، بلکہ اس کے بجائے "تائیوان کی علیحدگی پسندی کے غلط بیانیے  کو بھرپورفروغ دیا ، آبنائے  تائیوان کے دونوں اطراف صف آرائی کو ہوا دی  ، اور ای سی ایف اے کے نفاذ کی بنیاد کو شدید کمزور  کیا   جس کے نتیجے میں مین لینڈ کے متعلقہ محکموں کو ای سی ایف اے میں شامل چند   مصنوعات پر ٹیرف مراعات کو مزید معطل کرنا پڑا  ہےجس کی   ذمہ داری مکمل طور پر ڈی پی پی حکام پر عائد ہوتی ہے۔

  ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان  نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے تائیوان کے حکام نے یکطرفہ طور پر مین لینڈ کی  2500 سے زائد  مصنوعات کی برآمد پر امتیازی تجارتی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جو    "دونوں  کناروں  کے درمیان سامان کی تجارت کے لئے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو بتدریج کم کرنے یا ختم کرنے"   کی ای سی ایف اے کی شقوں    کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  آبنائے کے دونوں اطراف کے کاروباری اداروں کے مفادات اور ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

ترجمان نے  مزید کہا  کہ  ہم تائیوان کے ہم وطنوں اور تائیوان کے کاروباری اداروں کی مین لینڈ میں سرمایہ کاری  کے لئے  حمایت جاری رکھیں گے، تائیوان کے ہم وطنوں اور تائیوان کے کاروباری اداروں کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کے مواقعوں  کا اشتراک کرنے پر  انہیں   خوش آمدید کہیں گے  ، تاکہ  آبنائے تائئوان کے دونوں کناروں میں  انضمام اور ترقی کو  وسعت دینا  جاری رکھا جائے ، اور  دونوں اطراف کے زیادہ سے زیادہ ہم وطنوں کو فائدہ پہنچایا جائے ۔