تین بڑے عالمی انیشیٹوز سے دنیا کے لیے امن اور خوشحالی کو بحال کیا جاسکے گا، پاکستانی وزیر اعظم

2024/06/01 16:11:27
شیئر:

چین کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔  30 مئی کو، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نےسی ایم جی کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔

انٹرویو کے دوران شہباز شریف نے اس دورے سے متعلق اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کا بھائیوں کی طرح ایک دوسرے   سے قریبی تعلق   اور   اٹوٹ دوستی ہے۔ دونوں  کے  دل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس دورے کے دوران،  دونوں ممالک  درمیان بزنس ٹو بزنس ڈائیلاگ اور تبادلوں کو   فروغ  دینے ، چین- پاک اقتصادی راہداری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے وہ چین کے ساتھ  تفصیلی بات چیت کرنے کی امید رکھتے ہیں جو ماضی سے مختلف ہو گی ۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سکیورٹی انیشیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان تین بڑے عالمی انیشیٹوز  کی حمایت کرنے والے  اولین ممالک میں شامل ہے اور  اس عظیم  مقصد میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ ان انیشیٹو ز سے دنیا میں امن، سکون، ترقی اور خوشحالی آسکتی ہے۔