چین اور امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ کی مشاورت

2024/06/01 16:29:17
شیئر:

امریکہ کی دعوت پر چین کے نائب وزیر خارجہ ما چاؤ شو  30 مئی سے 2 جون تک امریکہ کا دورہ کررہے ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق 30 مئی کی صبح ،ما چاؤ شو  نے واشنگٹن میں امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل کے ساتھ مشاورت کی، دونوں فریقوں نے چین-امریکا تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر کھل کر اور تفصیل کے ساتھ  تعمیری تبادلہ خیال کیا۔

ما چاؤ شو   نے کہا کہ چین، چین- امریکا تعلقات کی مستحکم ترقی کے لیے پرعزم ہے اور قومی اقتدار اعلی، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔ ما چاؤ شو   نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا امور چین-امریکا  تعلقات میں پہلی ناقابل تنسیخ سرخ لکیر ہے، امریکہ کو ون چائنا اصول اور  چین-امریکہ  تین مشترکہ اعلامیوں  کی پابندی کرنی چاہیے اور تائیوان کی علیحدگی کی حمایت نہ کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہیے۔ چین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اقتصادی و تجارتی نیز  سائنس و  ٹیکنالوجی کے مسائل پر سیاست کرنا بند کرے، چینی مصنوعات پر اضافی محصولات منسوخ کرے اور چینی کمپنیوں پر غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں ہٹائے۔ما چاؤ شو   نے بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر چین کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ایشیا پیسیفک کے علاقے میں کیمپ تصادم میں ملوث ہونے کا سلسلہ ختم کر دینا چاہیے، لینڈ بیسڈ میڈیم رینج میزائلوں کی تعیناتی روک دینی چاہیے اور علاقائی امن و ترقی کے سازگار رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں ۔ 

فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ سان فرانسسکو میں دونوں سربراہان مملکت کی میٹنگ میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد جاری رکھا جائے ،  چین- امریکا تعلقات کو مستحکم کیا جائے اور انہیں ترقی دی جائے؛  ہر سطح پر اعلیٰ سطحی تبادلے و مواصلات کو برقرار رکھا جائے ؛ سفارتی میدان میں مشاورتی میکانزم کے کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کیا جائے؛  مصنوعی ذہانت سے متعلق چین-امریکا  بین الحکومتی مکالمے کی پہلی میٹنگ میں ہونے والی پیش رفت کو تسلیم کیا جائے اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بات چیت کو مضبوط کرنا جاری رکھا جائے نیز فریقین کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جائے۔  

فریقین نے یوکرین، مشرق وسطیٰ اور جزیرہ نما کوریا سمیت دیگر  بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔