چینی وزیر اعظم کا کویت کے نئے وزیرِ اعظم کے لیےتہنیتی پیغام

2024/06/01 16:07:29
شیئر:

29 مئی کو چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے احمد عبداللہ الاحمد الصباح کو کویت کے وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام پیش کیا ۔

 لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور کویت کے درمیان روایتی مضبوط   دوستی ہے۔ حالیہ برسوں میں صدر شی جن پھنگ اور امیر کویت مشعل الاحمد الجابر الصباح  کی سٹریٹیجک  رہنمائی میں چین اور کویت کے تعلقات نے ترقی کا  عمدہ  رجحان  برقرار رکھا ہے۔ چینی حکومت ، کویتی  حکومت کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین اور کویت کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور چین-کویت سٹریٹجک  شراکت داری میں نئی پیش رفت کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔