چلی کا عالمی عدالت انصاف میں "نسل کشی "کے ارتکاب پر اسرائیل کے خلاف مقدمہ

2024/06/02 16:15:01
شیئر:

چلی کے صدر گیبریل بورک فونٹے نے یکم جون کو اعلان کیا کہ چلی   اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف میں   غزہ کی پٹی میں "نسل کشی" کے ارتکاب پر اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے جنوبی افریقہ کے اقدام میں شامل ہوگا۔

 بورک نے اس دن چلی کی کانگریس سے خطاب میں  غزہ کی پٹی میں "تباہ کن انسانی صورت حال" کو اجاگر کیا، اسرائیلی فوج کی جانب سے "اندھا دھند اور نا مناسب" طاقت کے استعمال کی مذمت کی، اور عالمی برادری سے "مضبوط"  ردعمل کا مطالبہ کیا۔