"چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر" کے موضوع پر سیمینار

2024/06/02 18:42:41
شیئر:

2 جون کو بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے زیر اہتمام "چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر" کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور محکمہ تشہیر  کے ڈائریکٹر لی شو لئے نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

 اجلاس میں شریک مہمانوں کا خیال تھا کہ  شی جن پھنگ نے ایک سال قبل ثقافتی وراثت و ترقی کے سمپوزیم میں نئے دور کے ثقافتی مشن کو نبھانے اور چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر پر زور دیا جس نے چین کی ثقافتی ترقی کے ہدف اور سمت کا تعین کیا ہے۔مذکورہ سمپوزیم کی پہلی سالگرہ کے موقع پر  شی جن پھنگ کی اہم تقریر کی روح کا جائزہ لینا بہت اہمیت کا حامل ہے۔