2 جون کو سنگاپور میں منعقدہ شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران ایسٹ تیمور کے صدر ہورٹا نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ تائیوان کا معاملہ واضح ہے ، تائیوان چین کا حصہ ہے۔ امریکہ اور دیگر بیرونی طاقتیں پس پردہ مداخلت کر رہی ہیں لیکن دنیا کا موقف بالکل صاف ہے۔ ہورٹا نے مطالبہ کیا کہ تائیوان کا معاملہ خودچینیوں کو حل کرنا چاہئے، حتمی طور پر چینی خود ہی اس معاملے کا حل مشاورت کے ذریعے تلاش کر لیں گے۔